پوپ فرانسس ‘پیچیدہ طبی حالت’ میں ہیں : ویٹی کن سٹی

n65252866017398758885727fc67571879cca59b791796e0d506cb84de2e4af04953470e8f9c5063e4d387c

ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس اس وقت پیچیدہ طبی حالت میں ہیں۔ اس حالت کی مناسبت سے ڈاکٹروں کو پوپ کے علاج میں تبدیلی کی ہے اور اب ان کی ‘سانس کی نالی کے انفیکشن’ پر توجہ مرکوز ہے۔پیر کے روز جاری ایک مختصر بیان میں ویٹی کن کا مزید کہنا ہے کہ جب تک ضرورت ہوئی پوپ کا قیام ہسپتال میں ہی رہے گا۔یاد رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس کو آج منگل کے روز ہسپتال میں پانچواں دن ہے۔ وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ پوپ کو جمعے کی صبح روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ویٹی کن کے ترجمان میتھیو برونی کے مطابق پوپ کا حوصلہ بلند ہے۔اس سے پہلے ڈاکٹروں نے پوپ کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی۔