ایران اور سوڈان دوطرفہ، علاقائی تعاون کو فروغ دیں گے

n65252510617398760121958eab80ce39ca3e47a4739d2e8185371325b34a15451db56a2cd8837e49e72433

ایران اور سوڈان نے پیر کو دو طرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے دو مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ مفاہمت ناموں پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے سوڈانی ہم منصب علی یوسف احمد نے دستخط کیے۔ ارنا کے مطابق، ایک مفاہمت نامہ سفارتی اور سروس پاسپورٹ رکھنے والے ایرانی اور سوڈانی شہریوں کو دو طرفہ ویزے کی چھوٹ دیتا ہے، جب کہ دوسرا سفارتی رابطوں کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ سیاسی کمیٹی قائم کرتا ہے۔