ایلون مسک کے بیٹے نے ناک پونچھ دی، ٹرمپ نے میز بدل دی

n653185156174028057299829a2757b39cefba04e453a2e69db89c539c2cfce921b39d51aeccdab9cbc6385

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مشیر ایلون مسک کے بیٹے کی ایک معصومانہ حرکت کی وجہ سے مبینہ طور پر صدارتی آفس کی میز بدل دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے کو ڈونالڈ ٹرمپ کی میز کے بالکل نزدیک ناک میں انگلی ڈالتے اور پھر اسے پونچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ممکنہ طور پر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ایلون مسک کے بیٹے کی اس حرکت کو دیکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی میز 145 سال پرانی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی وقتی طور پر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے اور نہ ہی باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ میز کی تبدیلی ایلون مسک کے بیٹے کی حرکت کی وجہ سے کی گئی ہے یا کسی دوسری وجہ سے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے نے اپنی معصوم مگر شرارتی حرکات سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی تھی۔