آر ٹی سی بسوں میں اب ٹکٹ کیوآر کوڈ کے ذریعہ خریدا جاسکتا ہے

n6544398351741040431260ca16665f99658042232d66cc1dcadec2fdccd7901462865cac41562c3a36c75c

تلنگانہ آر ٹی سی نے شہریوں کیلئے بسوں میں آن لائن ادائیگی کا سسٹم شروع کرتے ہوئے مسافرین کو راحت دی ہے۔ اکثر بسوں میں سفر کے دوران ٹکٹ خریدی کیلئے چلر نہ ہونے کے سبب مسافرین و کنڈکٹرس کو ایک دوسرے سے لڑتے دیکھا جاتا رہا ہے۔ مسافر کی جانب سے بڑی نوٹ دینے پر کنڈکٹرس ٹکٹ کے پیچھے بقیہ رقم کو نوٹ کردیتے تھے، بعض اوقات مسافر کی منزل پر بھی کنڈکٹرس ان کی بقیہ رقم نہیں دیتے تھے یا پھر مسافر اپنی باقی رقم لئے بغیر ہی بس سے اُتر جاتے تھے، لیکن اب ایسے مسائل کا خاتمہ ہوگا کیونکہ آر ٹی سی نے ٹکٹ کیلئے بسوں میں آن لائن پے منٹ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ بسوں میں کیو آر کوڈ کے ذریعہ اسکیاننگ کرکے مسافرین سفر کرسکتے ہیں۔ آر ٹی سی حکام نے بتایا کہ یو پی آئی پے منٹس کے ذریعہ آر ٹی سی بسوں میں سفر کی سہولت دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بہت جلد مزید آن لائن سہولتیں عوام کو دستیاب ہوں گی۔