دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ: ایک ہی جھٹکے میں ختم ہو گیا پورا خاندان ، ایک ساتھ اٹھیں4افراد کی لاشیں

n6576508221742995186293b7e79c70c88044928be64634b372816acddbc92d878b198e859cbeff81ea23b9

اتر پردیش میں کھیری لکھیم پور ضلع کے میلانی تھانہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا اور خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جہاں ضلع میں منگل کی شام کو اتراکھنڈ روڈ ویز کی بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سفر کر رہے ایک جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت ہو گئی اور ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔بس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت شیو کمار (32)، اس کی بیوی رادھا (28)، اس کے والد داتا رام (60) اور بیٹے ویدانش (8) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں جوڑے کی 4 سالہ بیٹی شیوانی زخمی ہوگئی۔ تمام لوگ سنسار پور گاو¿ں میں اپنے قریبی رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد بائک پر گھر لوٹ رہے تھے۔ گولا پولس سرکل آفیسر (سی او) گجیندر پال گوتم نے حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جب کہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس معاملے میں مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے پولیس کے مطابق شیو کمار اپنی بیوی، والد اور دو بچوں کے ساتھ منگل کو اپنی ساس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بائیک پر سنسار پور گاوں گیا تھا۔ آخری رسومات میں شرکت کے بعد گھر واپس آتے وقت میلانی کھتر قومی شاہراہ پر اتراکھنڈ روڈ ویز کی بس نے بائک کو ٹکر مار دی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے۔