گجرات: پٹاخہ فیکٹری میں آگ،17 ہلاک

n658475876174350396019959d896a9cdbcd04aedc36ca8040248eba1d8129b9ae7a45d0a1f2526dd84ac20

گجرات کے بناسکانٹھا ضلع کے ڈیسہ قصبے میں منگل (1 اپریل) کو ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ جانے سے 17 افراد کی موت ہو گئی۔ آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کے ساتھ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ کے لیے موقع پر پہنچی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 9 بجے ہوا۔ فیکٹری دھنوہ روڈ پر واقع ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق، ڈیسہ گاؤں پولیس تھانے کے انسپکٹر وجے چودھری نے بتایا کہ قصبے کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد ہوئے سلسلہ وار دھماکوں کی وجہ سے اس کے کچھ حصے گر گئے جس کے نتیجے میں کئی مزدور پھنس گئے۔ بناسکانٹھا کے کلیکٹر مہیتر پٹیل نے کہا، "آج صبح ہمیں ڈیسہ کے صنعتی علاقے میں ایک بڑے دھماکے کی اطلاع ملی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ کئی زخمی مزدوروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت گر گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ گودام کا ملبہ 200 میٹر دور تک جا کر گرا۔ جاں بحق مزدوروں کے اعضا دور دور تک بکھر گئے۔