امرتسر میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ اسلحہ سمیت گرفتار

n6591829941743943099334bd9a777bf291e7624fdcd787b5242ca93810b83b6e99aef9a0f75f5ba3aaebd8

پنجاب پولیس نے امرتسر سے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے اتوار کے روز کہا کہ ملزم سے ایک گلوک (9 ایم ایم پستول)، ایک .30 کیلیبر کا پستول، 3 میگزین اور 2,15,500 روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت امرتسر دیہی علاقے کے رہنے والے جرم سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ملزم پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے اسمگلنگ اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ امرتسر دیہی پولیس نے جرمن سنگھ کو اسلحہ اور جعلی کرنسی کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کھیپ آئی ایس آئی کے کارندوں نے خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے بھیجی تھی۔ امرتسر کے گھرندا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔