ماہ کی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کا وحشیانہ واقعہ۔ سنگدل خاتون کو تلنگانہ کی عدالت نے سنائی پھانسی کی سزا

ریاست تلنگانہ ضلع سوریہ پی کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن کورٹ نے اپنی سات ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والی خاتون بھانو تو بھارتی عرف لاسی عمر (32) سال کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔دل دہلادینے والا یہ واقعہ اپریل 2021 میں کوڈا پولیس ڈویژن کے موتے پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا تھا جہاں سنگدل خاتون نے اپنی 7ملزمہ نے کالےجادو کی پوجا کے دوران اپنی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کیا جس کے بعد پولیس نے فوراً مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی۔ پہلے موتے پولیس اسٹیشن کے ایس آئی پروین کمار نے شکایت ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی اور ابتدائی تحقیقات کی۔عدالت نے گواہوں کے بیانات اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس کوسنگین قرار دیا اور جج ڈاکٹر شاما سری نے ملزمہ کو سزائے موت سنائی۔ اس کیس کی تفتیش پر ضلع ایس پی نرسمہا اور دیگر پولیس اہلکاروں نے خصوصی توجہ دی۔ ماہ کی بیٹی کا خنجر سے گلا کاٹ دیا تھا۔
