حیدرآباد میں کل ہنومان جینتی شوبھا یاترا۔ ٹریفک تحدیدات

20250411_162457-780x470

12 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر کل حیدرآباد شہر میں ہنومان شوبھا یاترا نکالی جائے گی۔ اس پس منظر میں پولیس نے شوبھا یاترا کے راستے پر ٹریفک پابندیاں عائد کی ہیں۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک یہ ٹریفک پابندیاں نافذ رہیں گی۔ہنومان شوبھا یاترا گولی گوڑہ میں واقع رام مندر سے صبح 11 بجے شروع ہوگیاور تاڑبند میں واقع ہنومان مندر تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے پہلے ہی عہد یداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے سخت ترین صیانتی انتظامات کی ہدایت دی ہے۔