یوپی کے امیٹھی میں ذاتی دشمنی پر دلت نوجوان کا قتل

Dalit-5-533x300

پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز ایک 25 سالہ دلت نوجوان کو تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شیوم کوری کے طور پر کی گئی ہے جو کہ جامو تھانہ علاقہ کے تحت عالم سنگھ کا پوروا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انشومن سنگھ نے کہا کہ جب کوری کے اہل خانہ اسے اسپتال لے کر آئے، تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔ امیٹھی کی پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا رجت کوشک نے بتایا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔کوشک نے بتایا کہ کوری کے اہل خانہ نے جامو پولیس اسٹیشن میں دو لوگوں کے خلاف تحریری شکایت دی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔