سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپئے کی کمی

gold-407x271

بین الاقوامی معاملات کی وجہ سے ہندوستانی مارکٹ میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہونچ جانے والی سونے کی قیمت میں چہارشنبہ کو کسی قدر کمی آئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں تین ہزار روپئے کی کمی آئی ہے۔ چہارشنبہ دن کے 11 بجے بلین مارکٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 98,700 روپئے درج ہوئی ۔ 22 اپریل کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپئے سے تجاوز کرگئی تھی ۔ چین سے تجارتی معاہدوں کے تعلق سے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مثبت رد عمل کا اظہار کرنے کے بعد عالمی مارکٹ فائدے میں پہونچ گئی ۔ ڈالر کی قدر بھی مستحکم ہوئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کی تبدیلیوں کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑا ہے ۔