تلنگانہ میں موسم کے خشک رہنے کاامکان

HEAT-390x220

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ یکم مئی سے 5 مئی کے درمیان بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔اضلاع عادل آباد، جگتیال، جوگولامبا گدوال، کاماریڈی، آصف آباد، محبوب نگر، منچریال، نرمَل، نظام آباد اور راجنا سرسلہ میں درجہ حرارت 41 تا 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔دیگر اضلاع میں اعظم ترین درجہ حرارت 36 تا 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ راجنا سرسلہ ضلع میں شدید گرمی کے پیشِ نظر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔