محمد اظہرالدین قادری ایچ این نیوز کے چیئرمینآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر رات میں لائٹ بند احتجاج منظم کیا گیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے شروع کی گئی وقف بچاؤ ، دستور بچاؤ مہم کے پہلے مرحلہ کے تسلسل میں چہار شنبہ 30 اپریل کو رات 9 بجے سے 9:15 تک محمد اظہرالدین قادری ایچ این نیوز کے چیئرمین کی قیادت میں ہم نے اپنے گھر اور مکانات میں تمام لائٹ کو بند کردیا اور بتی گل احتجاج منظم کیا گیا۔ محمد اظہرالدین قادری ایچ این نیوز کے چیئرمین نے کہا کی ہم نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اس احتجاجی مہم کے دوسرے مرحلہ کی کو کامیاب بنانا ہمارا ایم مقصد تھا۔ محمد اظہرالدین قادری ایچ این نیوز کے چیئرمین نے عوام ، خصوصاً مسلمانوں سے اظہار تشکر کیا جنھونے اس آئینی اقدار کے تحفظ اور وقف جائیدادوں کی حفاظت کے لئے ہمارا بھر پور ساتھ دیا اور کثیر تعداد میں شرکت کئے۔ ہم عوامی رائے عامہ کے ذریعہ حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ سیاہ قانون مسلمانوں کو منظور نہیں ہے اس لئے ہم نے اس احتجاج کا تسلسل جاری رکھا ہے۔ ایسا احتجاج کے ذریعہ عوام اظہار خیال مختلف طریقہ کار سے رکھتی ہے۔ اس لئے ہم آج رات 9 بجے شب برقی بند کر کے اپنا احتجاج درج کروایا ہیں ۔ 15 منٹ کے لئے برقی بند رکھا ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے که ہمارے اس بتی گل احتجاج کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جائے ورنہ ہم بڑے پیمانے اور بھی اجتما جی پروگرام جاری رکھئے گئے ۔ محمد اظہرالدین قادری ایچ این نیوز کے چیئرمین نے کہا کی عوام کا اس سیاہ قانون کے خلاف غم و غصہ اور جذبات کا اظہار دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہئی کر اس سیاہ قانون کو واپس لے _
