تلنگانہ: نئی نویلی دلہن کی مشتبہ موت، جہیز ہراسانی کا الزام

DEADBODY3-1-390x220

نئی دلہن کی خودکشی کے بعد اس کے افراد خاندان نے سسرالی رشتہ داروں پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے اگرہرام گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہیش کی شادی 3 فروری کو شیریلا گاؤں کی رہنے والی پوجا سے ہوئی تھی۔ 3 مئی کی شام پوجا مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی۔ پوجا کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے پوجا کا قتل کیا ہے انہوں نے برہمی میں مہیش کے گھر پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ پوجا کے باپ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔