اے پی:سوکھی اور بے جان شاخ پر ایک ہی گچھے میں 25 آم

1-7-390x220

آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے وشاکھا اے کالونی سے تعلق رکھنے والی این کملا کے مکان کے صحن میں موجود آم کے درخت کے ایک ہی گچھے میں 25 آم آئے ہیں۔حیرت انگیز طور پر یہ گچھا درخت کی ایک سوکھی اور بے جان شاخ پر لگا ہے۔تقریباً 6 ماہ قبل درخت کی ایک شاخ کاٹ دی گئی تھی۔ باقی شاخ پر نہ پتے ہیں اور نہ ہی مکمل ٹہنیاں، اس کے باوجود اس پر پھول آ کر گچھے بنے۔ کملا نے بتایا کہ اس گچھے کو احتیاط سے سنبھالا گیا، جس کی وجہ سے اب یہ پھل دے چکا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں جب ضلع کے باغبانی عہدیدارآر وراپرساد سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ درخت کے تنے یا شاخ پر پھول آنے کے عمل کو کالی فلوریئس نیچر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر جیک فروٹ (پناس) اور کوکو کے درختوں میں ایسا دیکھا جاتا ہے، لیکن آم کے درخت میں ایسا ہونا ایک انوکھی بات ہے۔