حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش

RAIN-4-390x220

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں جمعہ کی شام شدید بارش ہوئی۔بیگم پیٹ، سکندرآباد، پیراڈائز، نارائن گوڑہ، ہمایوں نگر، مشیرآباد، تارناکہ، پرانا شہر، عنبر پیٹ، رامنتاپور اور اپل سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔جی ایچ ایم سی حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ دوسری جانب کریم نگر، کھمم اور نظام آباد اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش دیکھی گئی۔