چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی اسدالدین اویسی کو سالگرہ کی مبارکباد

BIRTHDAY-WISH-REVANTH-REDDY

ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں چیف منسٹر نے اویسی کی عوامی خدمات اور سیاسی بصیرت کی ستائش کی اور کہا کہ وہ نہ صرف عوام کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ ریاست کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند تعالیٰ اویسی کو مکمل صحت، طویل عمر اور کامیاب زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی عزم و جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھ سکیں۔چیف منسٹر کا یہ پیغام دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی احترام اور تلنگانہ کی مشترکہ ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔