حیدرآباد: وزیراعلی کے دفتر کا فرضی او ایس ڈی بن کر تاجروں کو دھمکانے پرمقدمہ درج

1-77-390x220

تلنگانہ کے وزیراعلی کے دفتر میں آفیسرآن اسپیشل ڈیوٹی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے تاجروں کو دھمکانے اور رقم طلب کرنے والے ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چند کاروباری افراد کو واٹس ایپ نمبر اور ای میلس کے ذریعہ پیغامات موصول ہوئے، جن میں رقم ادا نہ کرنے پر مختلف محکموں کی جانب سے چھاپے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اُس شخص نے خود کو تلنگانہ کے وزیراعلی کے آفس کا اعلیٰ عہدیدار ظاہر کیا تھا۔ان میں سے ایک تاجر نے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے رجوع ہو کر اس شخص کے بارے میں دریافت کیا۔جب اس جعلسازی کا علم ہوا تو سی ایم او کے حکام نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔