وقف قانون کے خلاف حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر انسانی زنجیر

وقف ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی زنجیر بنائی گئی ۔ پرانا شہر کے بیشتر علاقوں میں احتجاجاً بنائی گئی انسانی زنجیر میں عوام نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ۔ مسلمان اس قانون کے خلاف جمہوری اور پرامن انداز میں احتجاج کررہے ہیں
