کتنے رافیل طیاروں کو نقصان پہنچا، مرکز جواب دے۔ اتم کمار ریڈی

ریاستی وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے جنگ کرنے کے معاملے میں مرکزی حکومت کی مکمل تائید و حمایت کی تھی مگر امریکی صدر کی مداخلت پر حکومت نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ کانگریس پارٹی کو ہمارے فوجیوں پر فخر ہے مگر آپریشن سندور کے دوران کتنے رافیل جہازوں کو نقصان پہنچا ہے اس کا سوال کرنے پر محکمہ خارجہ نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا مگر بی جے پی کے قائدین کانگریس کو ملک کی غدار قرار دینے کی کوشش کررہی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس نے پہلگام دہشت گردی حملے کی جتنی زیادہ مذمت کی ہے اس سے زیادہ پاکستان سے جنگ کرنے کی سیاست سے بالاتر ہوکر مرکزی حکومت کی مددکی تھی۔ آپریشن سندور کے ذریعہ ہمارے فوجیوں نے دشمن ملک میں دہشت گرد ٹھکانوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ اس فوجی کارروائی کی کانگریس پارٹی نے بھرپور تائید و حمایت کی۔ ہماری فوج پر کانگریس پارٹی کو فخر ہے مگر مرکزی حکومت نے امریکہ کی مداخلت کے بعد فوری پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ آج بھی امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ہندوستان اورپاکستان کی جنگ کو رکوانا کا دعویٰ کیا ہے مگر مرکزی حکومت نے اس پر بھی کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ کانگریس پارٹی نے آپریشن سندور میں کتنے رافیل طیاروں کو نقصان پہنچا ہے اس کی مرکز سے وضاحت طلب کی ہے۔ اس کا مناسب جواب دینے کے بجائے مرکزی وزراء اور بی جے پی کے قائدین کانگریس کو ملک کی غدار قرار دیتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سی ڈی ایس انیل چوہان نے رافیل طیاروں کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔ کیا انیل چوہان بھی ملک کے غدار ہے۔ اتم کمار ریڈی نے بی جے پی سے سوال کیا ہے۔ ایرمارشل نے جو بات کہی ہے وہی بات راہول گاندھی نے دہرائی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو ملک کی غدار دینے والی بی جے پی اپنا محاسبہ کرلیں ۔
