تلنگانہ میں بی آر ایس کا کھیل ختم: راج گوپال ریڈیکابینہ میں شمولیت کیلئے ہائی کمان پر مکمل بھروسہ

raj-gopal-reddy

کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ریمارک کیا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس کا کھیل ختم ہوچکا ہے اور بی آر ایس کی فلم مکمل ہوچکی ہے۔ راج گوپال ریڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی آر ایس کو عوام کے ووٹ حاصل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پراجکٹس کے نام پر ایک لاکھ کروڑ کا قرض حاصل کرتے ہوئے آندھرائی کنٹراکٹرس کو فائدہ پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کے مسئلہ پر کے ٹی آر گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کمیشن کے روبرو کے سی آر اور ہریش راؤ کو پیش ہوکر وضاحت کرنی چاہئے۔ کابینہ میں شمولیت کے مسئلہ پر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ انہیں ہائی کمان پر مکمل بھروسہ اور یقین ہے کہ وزارت میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سدرشن ریڈی اور راج گوپال ریڈی کے درمیان کسے کابینہ میں شامل کیا جائیگا اس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ تاہم مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ ہائی کمان میرے حق میں فیصلہ کرے گا