سوشیل میڈیاکی اطلاعات پر توجہ نہ دیں یلاریڈی پولیس کا امن کمیٹی کا اجلاس

مذہبی فرقہ واریت کو سوشیل میڈیا پر دیکھ کر فریب میں نہ آئیںاور نہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ کسی بھی مذہب کی توہین کریں ۔ بلکہ پرامن طریقہ سے تمام مسلمان بقرعید منانیکا مشورہ دینے یلاریڈی DSP سرینواس راؤ نے امن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ سوشیل میڈیا کی جھوٹی اطلاعات کی بناء تصدیق کئے کسی دوسرے کو روانہ نہ کریں اور حالات کو تشیدہ بنانے والے پیامات کو ایک دوسرے کو نہ بھیجیں ۔ یلاریڈی سوشیل ویلفیر کمیٹی صدر شیخ غیاث الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بقرعید ایثار قربانی کی عید ہے کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں ۔ انہوں نے پولیس کو بھی پرامن عید کو یقینی بنانے مسلمانوں کا بھرپور تعاون کرنے کی گذارش کی ۔ بلاوجہ کی افواہوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا ۔ کیونکہ مسلمان کوئی بھی عید پرامن طریقہ سے مناتے ہیں۔ سورش شورش کبھی کا حصہ نہیں ہے ۔ بقر عید کی آڑ میں ہراساں کرنے والے شرپسند عناصروں پر کڑی نظر رکھنے پولیس سے اپیل کی ۔ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے اور ایسے افراد کو انتباہ دیتے ہوئے باز رکھنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر سید احمد علی ، سید میر عزیز الرحمن ، سید نجیب اللہ بابا ، پرویز الرحمن ، محمد یوسف ، احمدپاشاہ ، محمد مسعود ، محمد مکرم ، اظہر ، محمد احمد کے علاوہ سرکل انسپکٹر رویندرا نائیک سب انسپکٹر مہیش اور اکثریتی طبقہ کے ذمہ داران موجود تھے
