تلنگانہ: 15 لاکھ سے زائد بوگس راشن کارڈس کی منسوخی کا امکان

RATION-CARD-1-390x220

 تلنگانہ حکومت نے ریاست میں موجود بوگس راشن کارڈس کی شناخت اور ان کی منسوخی کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے تمام راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے ای۔کے وائی سی کی تکمیل کو لازمی قرار دیا ہے۔ ان افراد نے مقررہ مدت میں ای۔کے وائی سی مکمل نہیں کیا، جس کے باعث ان کے کارڈس کی منسوخی کا امکان ہے۔ فی الحال، ریاست میں تقریباً 89.96 لاکھ راشن کارڈس پرراشن دیاجارہا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سے صرف ان افراد کو راشن کارڈس جاری کئے جائیں گے جو ”سِٹیزن 360“ڈیٹا بیس میں مستند اور اہل قرار پائیں گے۔اس اقدام کا مقصد راشن کارڈ س کے نظام میں شفافیت لانا اور ان افراد کو فائدہ پہنچانا ہے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ بوگس کارڈس کی موجودگی سے نہ صرف مستحق افراد کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ سرکاری وسائل کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے۔