تلنگانہ کابینہ میں تین وزراء کی شمولیت، گورنر جشنودیو ورما نے راج بھون میں حلف دلایا

تلنگانہ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کی گئی، جس میں تین نئے وزراء کو شامل کیا گیا، جن میں جی ویویک وینکٹ سوامی، ادلوری لکشمن کمار، اور سری ہری شامل ہیں۔ لیکن اس مرتبہ بھی کسی مسلمان کو وزارت میں جگہ نہیں دی گئی، جو ریاست کے تقریباً 12.5 فیصد مسلمان آبادی رکھنے والی تلنگانہ کیلئے بڑی توہیں سمجھی جا رہی ہے۔ کانگریس حکومت نے اس توسیع میں درجہ فہرست طبقات اور بی سی کو ترجیح دی ہے، لیکن مسلمان لیڈر غائب رہے۔ اس فیصلے پر بی آر ایس سمیت مسلم قایدین سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ یہ تاریخ کی پہلا موقع ہے جب متحد آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی تاریخ میں، ریاست کی کابینہ میں ایک بھی مسلمان وزیر نہ ہو۔ کانگریس مسلم قایدین میں بھی اس پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سینیئر قایدین نے خبردار کیا کہ مسلمان قایدین کو وزارت سے باہر رکھنا پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ پارٹی موقف بیان کرتا ہے کہ چونکہ موجودہ کابینہ کے ارکان سب نئے منتخب ایم ایل اے ہیں اور کوئی مسلمان ایم ایل اے کانگریس ٹکٹ سے منتخب نہیں ہوا، اس لیے مسلمان نمائندگی نہ ہونے کا بہانہ دیا گیا، تاہم مسلمانوں کو ایم ایل سی کے ذریعے منتخب کرنے سے کابینہ میں جگہ دی جاسکتی تھی۔ریاست کے 119 رکنی اسمبلی میں سے 18 وزرا کیلئے جگہ دستیاب ہے۔ اس وقت کابینہ میں چھ نشستیں خالی ہیں، مگر پچھلے 17 ماہ میں کوئی مسلمان نمائندہ وزارت میں شامل نہیں کیا گیا۔ بعض مسلم تنظیموں نے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہونا ایک رویہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ خلافی نہ کی جائے۔ تلنگانہ کابینہ میں مسلمانوں کو نمائندگی نہ دینے کا معاملہ ایک سیاسی موضوع بن گیا ہے جس نے ریاست کی سیاسی جماعتوں اور مسلم طبقے کے درمیان ناراضگی کو جنم دیا ہے۔ ریاست میں تین نئے اراکینِ اسمبلی نے اتوار کو وزرا کے طور پر حلف لیا۔ گورنر نے راج بھون میں جی ویوک وینکٹ سوامی، اے لکشمن، اور وی سری ہری کو حلف دلایا۔ تقریب میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، قانون ساز کونسل چیئرمین جی سکھیندر ریڈی، اسمبلی اسپیکر جی پرساد کمار، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا، کئی وزراء ، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر، مجلس کے فلور لیڈر اکبر اویسی، اور دیگر ارکانِ پارلیمنٹ و اسمبلی شریک ہوئے۔اس شمولیت کے ساتھ ریاستی کابینہ میں وزراء کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ تینوں وزراء پہلی بار اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ چنورحلقہ رکن اسمبلی وویک وینکٹ سوامی ماضی میں رکنِ پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اے لکشمن، دھرماپوری حلقہ اور وی سری ہری، مکتھل حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں
