دبئی کی 67 منزلہ فلک بوس عمارت میں زبردست آگ‘کوئی جانی نقصان نہیں

fire1

دبئی میںہفتہ کو علی الصبح دبئی مرینا میں 67 منزلہ مرینا پنیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔ عمارت کے764 اپارٹمنٹس کے تمام 3,820 رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دبئی سول ڈیفنس نے چھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی مرینا میں ایک 67 منزلہ رہائشی فلک بوس عمارت میں ہفتہ کی صبح بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس سے حالات انتہائی خراب ہوگئے ۔ حکام نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں 3,800 سے زیادہ رہائشیوں کو محفوظ انخلاء کا اشارہ دیا۔ حکام نے تصدیق کی کہ آگ میں کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ نے عمارت مرینا پنیکل جسے ٹائیگر ٹاور بھی کہا جاتا ہے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے لیے چھ گھنٹے تک انتھک محنت کی۔ خصوصی فائر فائٹنگ اور ریسکیو یونٹس نے کامیابی کے ساتھ تمام 3,820 رہائشیوں کو بلند و بالا مقام پر واقع 764 اپارٹمنٹس سے نکال لیا اوراس بات کو یقینی بناتے ہوئے نکال گیا کہ ہر فرد کو بحفاظت باہر نکالا جاسکے.