فون ٹیاپنگ کیس کے ٹی آر نے مہیش کمار گوڑ کو لیگل نوٹس جاری روانہ کی

krt-mesh

بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے فون ٹیاپنگ کے معاملے میں جھوٹے الزامات عائد کرنے پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ کے خلاف لیگل نوٹس جاری کروائی۔ کے ٹی آر نے مہیش کمار گوڑ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر غیرمشروط معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا اور ان کے خلاف لیگل نوٹس جاری کروائی۔ کانگریس حکومت وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے فون ٹیپنگ، کالیشورم پراجیکٹ میں بدعنوانی، ای فارمولہ کار ریسنگ کے خلاف جھوٹے مقدمے اور نوٹسیس کی اجرائی، پوچھ تاچھ کیلئے طلبی کا تماشہ کررہی ہے۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ جھوٹ بولنے کے معاملے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے 6 گیارنٹیز اور 420 وعدے کئے لیکن اقتدار پر آتے ہی ان تمام وعدوں کو فراموش کردیا گیا جس کے خلاف عوام میں برہمی پائی جاتی ہے۔ ان وعدوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے کانگریس سیاسی تماشہ کررہی ہے۔ بی آر ایس پارٹی مقامی اداروں کے انتخابات میں کانگریس کو سبقت سکھا رہی ہے۔ جھوٹے الزامات عائد کرنے والے مہیش کمار گوڑ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.