کے ٹی آر لندن کے دورہ پر روانہ

ktr-hro-copy

بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ 20 اور 21 جون کو وہ انگلینڈ کے باوقار آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے آکسفورڈ ۔ انڈیا فورم 2025ء کی کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ Frontier Technologies for Development in India کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس میں کے ٹی آر تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات، صنعتوں کی ترقی کیلئے متعارف کئے گئے قوانین، عوامی خدمات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر خطاب کریں گے۔ کے ٹی آر 24 جون کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ اس پروگرام میں کے ٹی آر، طلبہ، پروفیسرس، صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ ٹیکنالوجی سے ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے، اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے.