کیا ٹرمپ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ممکن بنا سکیں گے :محمود عباس

Mahmood-Abbas

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہیکہ وہ اسرائیل کے ساتھ جامع امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، گزشتہ روز امریکی صدر کو لکھے گئے ایک خط میں محمود عباس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے میں ٹرمپ کی کامیاب کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔ٹرمپ نے پیر کے روز اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ محمود عباس نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کے ساتھ ہم وہ حاصل کر سکتے ہیں جو ناممکن لگتا تھا ایک تسلیم شدہ، آزاد، خود مختار اور محفوظ فلسطین اور ایک تسلیم شدہ اور محفوظ اسرائیل.