برطانیہ میں ایک سال میں دمے کے مریضوں میں 45 فیصد اضافہ

TOP_8

انگلینڈ میں جنوری سے لے کر اب تک دمے کے حملوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس عرصے میں تقریباً 45 ہزار 458 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2024 میں اس طرح کے 31376 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بڑھنے کی کئی وجوہات میں ایک بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز نے ایک ہفتہ پہلے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں فضائی آلودگی ہر ہفتہ 500 افراد کی موت کا سبب بنتی ہے اور اس کی وجہ سے نیشنل ہیلتھ ٹرسٹ کو ایک سال میں 27 بلین پاؤنڈ کا بالواسطہ طور پر یا بلاواسطہ طور پر نقصان ہوتا ہے.