مہا لکشمی اسکیم کی کامیابی پر چیف منسٹر کا اظہار مسرت

revent-reddy

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مہا لکشمی اسکیم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا جس کے تحت آر ٹی سی میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت حاصل ہے۔ چیف منسٹر نے 18 ماہ کے دوران 200 کروڑ زیرو ٹکٹ کی اجرائی کے کارنامہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن کے ملازمین اور عہدیداروں نے حکومت کی اسکیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ چیف منسٹر نے اسکیم سے استفادہ کرنے والی ہر خاتون کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ وہ اِس تاریخی موقع پر آر ٹی سی کے ملازمین، ورکرس اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنھوں نے مہا لکشمی اسکیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت 18 ماہ میں 200 کروڑ زیرو ٹکٹ جاری کئے گئے.