کریم نگر ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کا تبادلہ _ تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی کارروائی

274139-elections

الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کا تبادلہ کردیا ہے
سنٹرل الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کلکٹر گوپی اور کمشنر پولیس سبارائیڈو کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ کلکٹر اور ایس پی کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے بعد سے اب تک 20 سے زائد آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے خلاف شکایت موصول ہونے پر تبادلے کردئے ہیں