ریاست کے چار مقامات کو ’ ویڈنگ ڈسٹینیشن کے طور پر ترقی دینے کا فیصلہ

محکمہ سیاحت نے ریاست کے چار مقامات کو Destinations Wedding کے طور پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست کے دولت مند افراد فلمی شخصیتیں اور با اثر افراد اپنے افراد خاندان کی شادی تقاریب کیلئے راجستھان ، جئے پور ، گوا ، کیرالا و دنیا کے مختلف ممالک کا انتخاب کررہے ہیں اور اس کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کررہے ہیں ۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ سیاحت نے ضلع کاماریڈی میں نظام ساگر ، یادادری بھونگیر میں بسواپور ، نلگنڈہ کے ناگرجنا ساگر بدھا وانم پراجکٹ اور ناگر کرنول میں کرشنا ، تنگھبدرا ندی پر سوما شیلا کے علاقوں کو ویڈنگ ڈسٹینیشن کو فروغ دینے درکار اراضیات کی نشاندہی کی ۔ جہاں کی قدرتی خوبصورتی ، جدید سہولیات کے ساتھ شاہی ماحول میں شاندار اور میٹھی یادوں کو سمیٹنے Wedding Destinationکو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملک میں یہ رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔ ایسی شادیوں اور دیگر تقاریب کے خواہش مند افراد کو دور دراز مقامات پر جانے اور اخراجات کو بچانے تلنگانہ میں ایسا ماحول فراہم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جہاں عوام کو ان کے ذوق کے مطابق شادیاں ، دیگر تقاریب ، ضیافتوں اور تفریحی تقاریب کے اہتمام کا مواقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے حال میں سیاحتی پالیسی کا اعلان کیا ہے ۔ حیدرآباد سے باآسانی قابل رسائی علاقوں میں موجود خوشگوار علاقوں میں ’ ویڈنگ ڈسٹینیشن ‘ قائم کرنے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں ، اجلاس ، مباحثوں اور ورکشاپس کے مواقع کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام مختلف علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ابتدائی طور پر پہلے چار مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ حکومت نے آئندہ پانچ سال میں سیاحتی شعبہ میں 15 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے جو منصوبہ بندی تیار کی ہے ۔ اس میں ویڈنگ ڈسٹنشن کو بہت زیادہ اہمیت دے رہی ہے ۔
