شہر میں سیاحوں کے استقبال کیلئے گیٹ وے آف حیدرآباد کی تعمیر

revent-reddy

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اربن سٹی ایریا میں موسیٰ ندی کی بحالی کے پراجکٹ کو جدید طریقے سے تعمیر کرنے کا حکم دیا تاکہ اس کے متعدد فوائد ہوں ۔ مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کے استقبال کیلئے حیدرآباد کے باب الداخلہ حمایت ساگر گاندھی سرور کے قریب ORR پر ’ گیٹ وے آف حیدرآباد ‘ تعمیر کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ ساتھ ہی آوٹر رنگ روڈ کے ایک طرف ایکوتھیم پارک تیار کرنے دوسری طرف باپو گھاٹ کی طرف بڑا بے مثال ٹاور کو پہونچنے ایلوٹیڈگیٹ وے تعمیر کرکے ( Gate way of Hyderabad ) کے طور پر ڈیزائن کرنے کی ہدایت دی ۔ باپو گھاٹ کے اطراف علاقے کو ورلڈ کلاس زون کے طور پر متاثر کن ڈیزائن تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ حمایت ساگر کے قریب اپروچ روڈ سے عطا پور جانے نیا فلائی اوور تعمیر کرنے کی ہدایت دی تاکہ گاندھی سرور کے اطراف اس فلائی اوور کو مربوط راہداری کے طور پر استعمال کیا جائے ۔ ایرپورٹ سے سیدھے گاندھی سرور پہونچنے خصوصی کنکٹیویٹی بنانے پر زور دیا ۔ گاندھی سرور کے پاس تعمیر ( Iconic Tower Hyderabad ) کو دنیا کا سب سے بلند ٹاور کے تعمیر کرنے چیف منسٹر نے امکان کا جائزہ لینے اور وہاں کے حالات کے مطابق تعمیر کی جانے والی اونچائی طئے پر بھی زور دیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کل اپنی قیام گاہ پر اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کے علاوہ شہر حیدرآباد کی ترقی سیاحوں کو راغب کرنے مختلف پراجکٹس کی تعمیرات کا جائزہ لیا ۔ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے بنیادی سہولتوں کو فروغ دینے نئی تجاویز تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ٹریفک مسائل کو حل کرنے سڑکوں کے جال کو توسیع دینے ، پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے ساتھ دیگر انفراسٹرکچر کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ شہر کو عالمی معیار کے طور پر ترقی دی جاسکے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ صرف آسمان کو چھوتی ہوئی عمارتیں تعمیر کرنا ترقی نہیں ہوتی ۔ ایسا پراجکٹس تیار کیا جائے جس سے لوگوں کو روزگار بھی حاصل اور حکومت کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو ۔ پینے کے پانی کے ساتھ سیلابی پانی کی نکاسی کیلئے موسیٰ ندی کے احیاء کے منصوبوں میں شامل کیا جائے ۔ مختلف ممالک میں روبعمل پراجکٹس کے نمونوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا ۔ عثمان ساگر اور حمایت ساگر کو حیدرآباد شہر کی ضروریات کو پورا کرنے پینے کے پانی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کیا جائے ۔ چیف منسٹر نے موسیٰ ندی کے آب گیر علاقوں میں زیر زمین پانی کا ذخیرہ کرنے بڑے سمپس تعمیر کرنے سہولت فراہم کی جائے تاکہ جگہ بھی ضائع نہ ہو اور پانی کی آمد و رفت کا بھی انتظام کیا جائے ۔ ریونت ریڈی نے بین الاقوامی معیار پر گاندھی سرور کو ترقی دینے اور پانی کے بہاؤ کا مطالعہ کرنے کی حکام کو ہدایت دی ۔ کاموں میں تیزی پیدا کرتے ہوئے اندرون دو ماہ ٹنڈرس طلب کرنے کے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ۔۔