چین کی سمندر سے خلاء میں سیٹلائٹ لانچنگ

cheen-ne-samunder-se

چین نے اپنا اسمارٹ ڈریگن راکٹ سمندر سے خلاء میں روانہ کر دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین نے اپنے مشرقی صوبے شانڈانگ سے 11 سیٹلاٹ کے ہمراہ اسمارٹ ڈریگن-3(SD-3) راکٹ خلاء￿ میں بھیج دیا۔ لانچ سینٹر کے مطابق یہ ایس ڈی 3 راکٹ کا چھٹا مشن ہے۔ ایس ڈی 3 کے چیف ڈیزائنر لی وائی نے بتایا کہ لانچ کیے جانے والے اس مشن نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی 3 راکٹ مارکیٹ میں موجود دوسرے راکٹس کی طرح تمام ان خصوصیات کا حامل ہے جو ہمیں درکار ہیں۔