کالیشورم مباحث میں اتم کمار ریڈی اسٹار بلے باز : کے وینکٹ ریڈی

30last_2

اسمبلی میں اتوار کو کالیشورم کمیشن کی رپورٹ پر مباحث ہونے والی ہے جس کے تناظر میں آج اسمبلی کے احاطے میں دونوں ریاستی وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور اتم کمار ریڈی کے درمیان دلچسپ بات چیت ہوئی ہے ۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کرکٹ کی اصطلاح میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں کالیشورم کمیشن کی رپورٹ پر ہونے والی مباحث میں اتم کمار ریڈی اسٹار بیٹسمین ہوں گے ۔ اتم کمار ریڈی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں آپ ہی ہم سب کے کیپٹن ہیں مسکراتے ہوئے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو جواب دیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ مباحث میں سابق چیف منسٹر کے سی آر کو حصہ لینا چاہئے ۔ بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے کے سی آر کو کالیشورم پراجکٹ ڈیزائن تیار کرنے والا انجینئر قرار دیا تھا ۔ اب انہیں اسمبلی پہونچکر اس پر بات چیت کرنی چاہئے ۔ اگر وہ اس مباحث میں حصہ نہیں لیتے ہیں تو کے سی آر قائد اپوزیشن کے عہدے سے مستعفی ہوجائے ۔ اگر ہر مسئلہ پر اسمبلی میں ہریش راؤ اور کے ٹی آر بات کررہے ہیں تو کے سی آر کو قائد اپوزیشن کا رتبہ دینا فضول ہے ۔ کے سی آر اس عہدے سے مستعفی ہوجائے اور ہریش راؤ کو قائد اپوزیشن بنانے کی خود کے سی آر نام کی سفارش کریں ۔