طلبہ کو کھیل میں مہارت حاصل کرنا چاہئے

TOP_1-26

ہندوستان کے عظیم ہاکی کھلاڑی، اولمپکس میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے، قومی پرچم کو سربلند کرنے والے ہاکی کے جادوگراور ملک کی فوج میں میجر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے دھیان چند کی جینتی کے موقع پر امیچورا اسوشین ضلع سنگاریڈی کی قیادت میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی ایم آر او آفس سے گاندھی چوک ہوتے ہوئے آر ایم ایچ اسکول کے عقب سے گزرتی ہوئی مقامی عیدگاہ تک نکالی گئی۔ بعد ازاں میدان میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر منصور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو بھی دھیان چند کی طرح کسی نہ کسی کھیل میں مہارت حاصل کر کے آگے بڑھنا چاہیے۔ سداشیوپیٹ میں ماہر اور تجربہ کار کوچس موجود ہیں. طلبہ کو چاہیئے کہ ان کی خدمات سے بھرپور استفادہ کریں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی بین الاقوامی ریفری و گرینڈ ماسٹر محمدساجد ، بھاویتا کالج کے پرنسپل بالراج،کراٹے ماسٹر شفیع ، سید عبدالرافع التمش صدر ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی، سابق کونسلر محمد۔نصیر الدین، عیدگاہ کمیٹی کے رکن جلیل، سادھنا ڈگری کالج کے پرنسپل سری رنگم روی، ڈی وائی ایف آئی ضلع سکریٹری انیل، سینئر فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کلّال سرینواس گوڑ، رام کرشنا ریڈی، بھاسکر، مہیش، آنند، سری دھر، شیوا، پون، پروین، قاسم کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔