معیاری برقی سربراہی کے لیے جدید ٹکنالوجی کا استعمال

TOP_16-3

تلنگانہ نارتھ زون الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اپنے صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹکنالوجی دستیاب کرائی ہے ۔ اس نے بجلی کی شکایات کو دور کرنے اور ’ واٹس ایپ چیٹ بوٹ ‘ کے ساتھ خدمات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ واٹس ایپ کے ذریعہ شکایات کرنے اور اس کا اسٹیٹس جاننے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک خصوصی نمبر مختص کیا گیا ہے ۔ صارفین کو فون نمبر 79016-28348 کے واٹس ایپ پر چیٹ کرنے کے لیے مختص کیا گیا ۔ اس واٹس ایپ نمبر پر ٹی جی این پی ڈی سی ایل کال سنٹر میں رجسٹر شکایت ، ٹریک ، ایجنٹ کے ساتھ چیٹ جیسے اختیارات دستیاب ہوں گے ۔ صارفین اپنا یونک سرویس نمبر درج کرنے پر اس کی تمام تفصیلات حاصل ہوئی ہے ۔ جس کے بعد صارف جس بھی مسئلہ کا سامنا کررہے ہیں اسے منتخب کر کے شکایت درج کرسکتے ہیں یا وہ ایجنٹ سے براہ راست چیٹ کرسکتے ہیں ۔ شکایت درج ہونے کے بعد ایک آئی ڈی بنائی جاتی ہے ۔ جس کی تفصیلات صارف کو پیغام کی صورت میں بھیجی جائے گی ۔ شکایت متعلقہ افسر کو بھی روانہ کی جائے گی ۔ صارف اپنی شکایت آئی ڈی کے ذریعے کسی بھی وقت اپنے مسئلے کی پیشرفت کو دیکھ سکتے ہیں ۔ مسئلہ حل ہونے کے بعد صارف کو ایک IVRS کال موصول ہوگی ۔ ان سے اس معاملے پر رائے دینے کو کہا جائے گا ۔ اگر صارف مطمئن نہیں ہے تو وہ وہی شکایت کو دوبارہ درج کرواسکتے ہیں ۔ صارفین اپنی شکایات کو ٹول فوی نمبر 1912 پر بھی درج کراسکتے ہیں اور ٹی جی این پی ڈی سی ایل کی آفیشیل ویب سائٹ tgnpdcl.com پر بھی دستیاب ہے ۔