تلنگانہ کے ورنگل میں شدید بارش – آر ٹی سی کی دو بسیں پانی میں پھنس گئیں
Oplus_16777216

تلنگانہ کے ورنگل شہر میں شدید بارش کے باعث اتوار کی صبح ورنگل ریلوے انڈر برج کے نیچے اچانک بھاری مقدار میں برساتی پانی جمع ہوگیا۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی کی دو بسیں پانی میں پھنس گئیں۔ بسوں میں موجود مسافر خوف کے مارے چیخ و پکار کرنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی ملز کالونی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت کاری کے کام شروع کیا۔ رسی کی مدد سے پولیس نے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ ان بسوں میں اناوارم اور محبوب آباد سے آنے والے تقریباً سو مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد پولیس نے متعلقہ راستہ فوراً بند کر دیا اور ٹریفک کو دوسرے راستے پر موڑ دیا۔
