سڑکوں سے کچہرے کی صفائی کے لیے جی ایچ ایم سی سے نئی مشینیں متعارف

TOP_18-5

سڑکوں کو صاف رکھنا گھروں کے اطراف صفائی اور ہر محلہ صاف ستھرا رہنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کرتا ۔ ہر کوئی کچھ نہ کچھ کھا کر پیکٹس کو سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں ۔ جس سے سڑکوں پر گندگی پھیلتی ہے اور مچھروں کی بھی افزائش ہوتی ہے ۔ تاہم سڑکوں پر کچہرے کو صاف کرنے کے لیے جی ایچ ایم سی کے عملہ کی مدد کے لیے چھ نئی مشینیں متعارف کرائی گئی ہیں ۔ ان آربٹ مال اور نرمان این جی او نے مشترکہ طور پر اسپارکلنگ سائبر آباد کے نام سے صفائی کو جاری رکھنے کے لیے مہم کا آغاز کیا ۔ اس کے تحت الکٹرک لیٹر چننے والی مشینیں دستیاب کرائی گئی ہیں ۔ ان کی مدد سے سڑکوں پر خشک کچہرا آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے ۔ ان میں ایک وقت میں 240 لیٹر کچہرا اٹھانے کی صلاحیت ہے ۔ ان مشینوں کو پانچ گھنٹے چارج کرنے پر پورا دن انہیں آسانی کے ساتھ چلا سکتے ہیں ۔