روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ڈیل کریں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے، معروف منشیات اسمگلنگ رْوٹ پر امریکہ کی طرف آتی اور منشیات سے لدی، آبدوز کو تباہ کر دیا ہے۔ٹرمپ نے ہفتہ کے روز بیان میں کہا ہے کہ “بھاری مقدار میں منشیات سے لدی اور معروف اسگلنگ رْوٹ پر امریکہ کی طرف بڑھتی آبدوز کو تباہ کرنامیرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ آبدوز “زیادہ تر فینٹی نائل اور دیگر غیر قانونی منشیات” سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ آبدوز میں چار معروف منشیات فروش دہشت گرد موجود تھے جن میں سے دو مارے گئے ہیں۔ حملے میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا”۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ”اگر میں اس آبدوز کو ساحل پر آنے دیتا تو کم از کم 25,000 امریکی ہلاک ہو جاتے۔ دو زندہ بچ جانے والے دہشت گردوں کو، عدالتی کاروائی کے لئے، ان کے ممالک’ ایکواڈور اور کولمبیا’ واپس بھیجا جا رہا ہے “۔امریکہ نارکو دہشت گردوں کو، برّی یا بحری کسی بھی راستے سے، منشیات کی تجارت نہیں کرنے دے گا ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سے امریکہ ، بحیرہ کیریبین میں کم از کم چھ حملے کر چکا ہے۔حملے،غیر قانونی منشیات لے جانے والے جہازوں کے خلاف اوروینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں کیے گئے ہیں۔
