بی آر ایس نے 40 رکنی اسٹار کیمپنیرس کی فہرست جاری کی

بی آر ایس نے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کیلئے 40 رکنی اسٹار کیمپنیرس کی فہرست جاری کی جس کو الیکشن نے منظوری دی ہے ۔ فہرست میں پارٹی سربراہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بھی شامل ہے ۔ بی آر ایس ضمنی چنآؤ پر ساری توجہ مرکوز کی ہے ۔ سب سے پہلے نہ صرف پارٹی امیدوار کا اعلان کیا گیا اور سب سے پہلے پرچہ داخل کیا اور اس سے بعد انتخابی مہم بھی شروع کردی گئی ۔ پارٹی کے قائدین جوبلی ہلز کے مختلف ڈیویژنس میں پارٹی امیدوار کی مہم بھی چلا رہے ہیں ۔ اسٹار کیمپنیرس کی فہرست میں سابق وزراء ، ارکان اسمبلی ، ارکان کونسل سابق ارکان اسمبلی و اہم قائدین کو شامل کیا گیا ہے ۔ مسلم قائدین میں سابق وزیر محمد محمود علی ، سابق رکن اسمبلی عامر شکیل ‘سینئیر قائد شیخ عبداللہ سہیل کو بھی شامل کیا گیا ۔ اس طرح فہرست میں کے ٹی آر ، ہریش راؤ ، سرینواس یادو ، ٹی پدما راؤ گوڑ ، وی پرشانت ریڈی ، اے دیاکر راؤ ، وی سرینواس گوڑ ، ایس نرنجن ریڈی ، جگدیش ریڈی ، گنگولہ کملاکر ، سبیتا اندرا ریڈی ، ڈی شراون ، ایم کرشنا راؤ ، کے پی ویویکانند گوڑ ، ڈی سدھیر ریڈی ، وشنو وردھن ریڈی ، سریدھر ریڈی ، ایم گوپال ، ڈاکٹر پی راجیشور ریڈی ، شمبھی پور راجو ، کے وینکٹیش ، پی سرینواس ریڈی ، پی کوشک ریڈی ، وی روی چندرا ، ڈی ملا ریڈی ٹاٹا مدھوسدھن راؤ ، ڈاکٹر سنجے ، انیل یادو ، ٹی لکشما ریڈی ، ایل رمنا ، ایم راج شیکھر ریڈی ، کے ایشور ، سی پربھاکر ، ٹی رویندر راؤ کو شامل کیا گیا ۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر کا نام اسٹار کیمپنیر کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ یہ اسٹار کیمپنیرس جوبلی ہلز میں 18 اکٹوبر سے 9 نومبر شام 6 بجے تک انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔
