کینیڈاو فرانس کے وفود کی چیف منسٹر سے ملاقات

p12

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کینیڈین ہائی کمشنر سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ۔ کینیڈا ہائی کمشنر کرسٹوفر کوٹر کی قیادت میں ایک وفد نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی ٹی ۔ فارما۔ ایرواسپیس۔ ڈیفنس۔ اربن انفراسٹرکچر میں کینیڈا سے شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف منسٹر نے ہائی کمشنر کو حکومت کے منصوبوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ، تعلیم اور جدید ٹکنالوجی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرایا۔ اجلاس میں کیرن کینیڈا منسٹر ایڈجیسگر، ٹریڈ کمشنر، وکرم جین، اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن، وشنو وردھن ریڈی و دیگر موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے فرانسیسی قونصل جنرل مارک لامی سے بھی ملاقات کی۔ فرانس کے پراجکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ حیدرآباد میں مزید سرمایہ کاری کی اپیل کی۔ فرنچ بیورو آفس کو مستحکم کرنے کی خواہش کی۔ اس اجلاس مودکلوا۔ اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن، وشنو وردھن ریڈی، اجیت ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔