اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے ڈی ناگیندر کا غور

Pp11

سپریم کورٹ سے انحراف کے الزامات کا سامنا کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف اندرون ایک ہفتہ کارروائی کی اسپیکر اسمبلی کو ہدایت کے بعد خیریت آباد رکن اسمبلی ڈی ناگیندر استعفیٰ پر غور کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ اگر وہ استعفیٰ نہ دیں تو سپریم کورٹ انہیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے گا۔ نااہل قرار دیئے جانے کے بعد 6 سال تک انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد رہتی ہے ، لہذا عدالت کی کسی کارروائی سے قبل ڈی ناگیندر استعفیٰ پیش کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وہ بی آر ایس ٹکٹ پر خیریت آباد اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے اور کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے کانگریس ٹکٹ پر سکندرآباد لوک سبھا حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، لہذا ان پر انحراف کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگیندر اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر سپریم کورٹ کی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں۔ استعفیٰ کی صورت میں وہ ضمنی چناؤ میں کانگریس ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کیلئے آزاد رہیں گے ۔ دوسری طرف اسٹیشن گھن پور کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری کے استعفیٰ کی بھی اطلاعات گرم ہیں۔ سری ہری کی دختر کڈیم کاویا کانگریس ٹکٹ پر ورنگل سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئیں اور سری ہری نے ان کی انتخابی مہم چلائی تھی۔ دس ارکان اسمبلی نے دو پر انحراف کے الزامات ثابت ہوسکتا ہے ، لہذا یہ دونوں استعفیٰ دے کر انحراف کی کارروائی سے بچ سکتے ہیں۔