بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان

BRS-OFFICE-1-780x470

سابق ریا ستی وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کو دوبارہ ٹی آر ایس سے موسوم کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ نام کی یہ تبدیلی لوک سبھا انتخابات کے بعد کی جائے گی۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ای دیا کر راؤ نے کہا کانگریس حکومت ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ انہیں فون ٹیا پنگ کیس میں پھنسانے اور جیل بھیجنے کی کوشش کر ر ہی ہے جس سے انکا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دیاکر راو نے کہا وہ جیل جانے تیار ہیں لیکن پارٹی تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ضمانتوں پر عمل آواری کے بارے میں سوال کرتا ہے تو کانگریس حکومت انہیں مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا پہلے بھی مجھے کسانوں کی تائید کرنے پر پولس نے تین بار مارا پیٹا تھا۔