نوین کمار کے گیسٹ ہاؤز سے فون ٹیاپنگ کی خبر، سوشل میڈیا پر زیرگشت

MLC-Naveen-Kumar

سوشل میڈیا پرزیرگشت خبروں کے مطابق بی آر ایس کے ایم ایل سی نوین کمار کے گیسٹ ہاؤس سے فون ٹیا پنگ کی گئی تھی۔ اس خبر پر ردعمل ظہر کرتے ہوئے نوین کمار نے کہا ان خبروں میں کوئی سچایی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا میرے گیسٹ ہاؤس کی کوئی تلاشی نہیں لی گئی جو خبریں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں وہ غلط ہے۔ میرے گیسٹ ہاؤس یا میرے گھرکی پولیس نے کوئی تلاشی نہیں لی۔ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے اور ایسا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایم ایل سی نوین کمار نے کہا کہ ہم پولیس میں شکایت بھی درج کرائیں گے۔ فون ٹیاپنگ معاملے میں ایک خبروائرل ہوئی تھی کہ پولیس نے بی آر ایس ایم ایل سی نوین کمار کے گیسٹ ہاؤس کی تلاشی لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوین کمار کے گیسٹ ہاؤس میں مبینہ طور پر فون ٹیاپنگ کی گئی۔ یہیں پر پولیس افسران کی میٹنگس ہوئی تھی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کے منصوبہ بنایا گیاتھا۔فون ٹیاپنگ میں گرفتار کیے گئے پرنیت راؤ، بھوجنگ راؤ، تروپتی انا اور رادھاکشن راؤ نے گیسٹ ہاؤس کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بیانات درج کرائے تھے۔