ایرانی فضائی حدود 6 گھنٹوں کیلئے بند، حکام کی تصدیق

irani-fizai-hudood-6-ghantoon-ke-liye

ایران کی سول ایوی ایشن اتھاریٹی کے ترجمان ماجد اخوان نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر 6 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ جاری کیے گئے نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) کی بنیاد پر ایران کی مکمل فضائی حدود کو 6 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔