اگادی اور عیدالفطر کے موقع پر آر ٹی سی کی اضافی سرویس

rtc

تلنگانہ آر ٹی سی نے اگادی اور عیدالفطر کے موقع پر زائد خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عید اور تہوار کے موقع پر اپنے آبائی مقامات جانے اور پھر واپس ہونے والے مسافرین کو سہولت ہو۔ حکام نے بتایا کہ آج سے زائد بسوں کا انتظام اہم اضلاع کے لئے کیا گیا ہے اور 23 مارچ تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ خصوصی بسوں کے کرایہ میں 1.5 گنا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریگولر بس سروسیس کے کرایہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ خاتون مسافرین کو پلے ویلوگو، ایکسپریس، سٹی آرڈنری اور میٹرو ایکسپریس بسوں میں اگادی اور عید کے موقع پر مفت سفر کی سہولت برقرار رہے گی۔ مسافرین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ آر ٹی سی کی ویب سائٹ www.tgsrtcbus.in پر اڈوانس ریزرویشن کرائیں۔ مسافرین تفصیلات کیلئے آر ٹی سی کے کال سنٹر 040-69440000 یا 040-23450033 پر ربط کرسکتے ہیں۔