اسرائیل میں مقامی لوگوں کی موت کی اطلاعات کی تصدیق کے لیے کیرالہ نے مرکز سے کیا رجوع۔

Israeli-air-defense-system-fires-to-intercept-missiles-during-an-Iranian-attack-over-Tel-Aviv-Israel-early-Sunday-March-15-2026-5-1536x1024

کیرالہ حکومت نے اسرائیل کے جنگ زدہ علاقے میں ریاست کے ایک شخص کی موت سے متعلق رپورٹوں کی صداقت کے لیے مرکز سے رجوع کیا ہے۔

جب رابطہ کیا گیا تو این او آر کے اے کے عہدیداروں نے ہفتہ کو پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں اسرائیل میں کام کرنے والے کیرالیوں کے ایک اجتماع سے یہ اطلاع ملی ہے اور اس لئے اس کی تصدیق کے لئے مرکز سے رجوع کیا ہے۔

این او آر کے اے ایک سرکاری ایجنسی ہے جو غیرمقامی کیرالیوں سے متعلق معاملات کی نگرانی کرتی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والا شخص ترواننت پورم کا رہنے والا تھا اور اس کی موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اسرائیل میں کام کرنے والے کیرلیوں کے ایک واٹس ایپ گروپ کے ایک رکن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں بدھ کو موت کی اطلاع ملی اور وہ مزید تفصیلات جمع کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔