تلنگانہ:بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان

HEAVY-RAIN-1-780x470

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ہوئی بے موسم بارش سے دھان، مکئی اور سورج مکھی کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ بانسوواڈا اور بیرکورو منڈل مستقر میں واقع مارکٹس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ بے موسم بارش کے باعث اناج کی خریداری رک گئی جس کی وجہ سے کسان پریشان حال ہیں۔ کسانوں نے حکام سے مطالبہ کیاکہ گیلی فصل کو خریداجائے۔