حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط

Search-Operation

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹہ میں انفورسمنٹ کی ٹیموں نے تلاشی مہم کے دوران 12 لاکھ 17 ہزار روپے نقد رقم‘ 63 ہزار روپے مالیت کی دیگر اشیاء اور 86 لیٹر غیرقانونی شراب کو ضبط کرلیا۔ اس طرح انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے تاحال حیدرآباد میں 13 کروڑ 45 لاکھ روپے نقد رقم‘ ایک کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کی دیگر اشیاء اور تقریباً 20 ہزار لیٹر غیرقانونی شراب کو ضبط کیا۔ اس ضمن میں 214 مقدمات درج کئے گئے۔ اس دوران 2593 لائسنس یافتہ اسلحہ جمع کروائی گئی اور 155 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی۔